اسحاق ڈار

بلاول میرے بچوں کی طرح ہے۔ اسحاق ڈار

لاہور (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بلاول میرے بچوں کی طرح ہے اس کی بات پر کوئی کمنٹ نہیں کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کسی پارٹی کا نام لیے بغیر کہہ رہا ہوں ہم گھٹیا سیاست پر اتر چکے ہیں، جو وہ القاب نواز شریف کے بارے میں کہتے ہیں اس کے بعد یہ کچھ بھی نہیں، اگر ان کی حکومت ہوتی ہے تو ان کا اپنا وزیر خزانہ ہوگا، 2008 میں ان کے والد نے مجھے بطور وزارت خزانہ مانگا، ہوسکتا ہے ان کو ڈر ہو 2013 سے 17 کی طرح ہم ٹیک آف کرگئے تو ن لیگ 20 سے 30 سال حکومت کرے گی۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ بلاول میرے بیٹے کی طرح ہے، کوئی کمنٹ نہیں کرنا چاہتا، انہوں نے نواز شریف سے مل کر ان کے تجربے، قیادت کی تعریفیں کی تھی، دونوں کا موازنہ کریں تو یہ بحث کے لیے سبجیکٹ نہیں ہے، یہ مناسب نہیں کہ ان کے لیول پر اتر کر ایک بچے سے بچے کی طرح کھیل کے میدان میں لڑائی شروع کروں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 18 سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم کی تھی، کراچی کے امن کے لیے نواز شریف نے کوششیں کی تھیں، معیشت کو ٹھیک کرنا سب سے اولین ترجیح ہے۔ معیشت کا پہیہ چلے گا، روزگار بڑھے گا، معیشت کا پہیہ چلے گا تو روزگار ملے گا۔ جی ڈی پی بڑھے گی، غربت میں کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے