اوگرا

اوگرا کیجانب سے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) اوگرا کی جانب سے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جن کا اطلاق فروری کے مہینے سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا کی جانب سے ایل این جی کی موجودہ قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.61 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 14.31 ڈالر سے کم ہوکر 13.70 ڈالر ہوگئی ہے۔ سوئی سدرن کے لیے 0.56 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے، سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 13.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوگئی ہے جو کہ گزشتہ ماہ 14.51 ڈالر تھی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے