جان اچکزئی

غیر ملکیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا، نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان

کوئٹہ (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے، جو کسی غلط فہمی کا شکار ہیں کہ وہ بہانے سے بچ جائیں گے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جان اچکزئی نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف مہم میں تمام حکومتی ادارے کام کر رہے ہیں، 14 ستمبر کی شام دہشت گردوں نے ولی تنگی ڈیم کی حفاظت پر مامور فوج اور ایف سی کی چوکیوں پر حملہ کیا تھا، ولی تنگی ڈیم ایک آسان ہدف تھا، دہشت گرد حملہ کر کے ڈیم اسٹرکچر کو تباہ کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور ایف سی کے جوانوں نے حملہ آوروں کو منہ توڑ جواب دیا، مقابلےمیں 3 دہشت گرد مارے گئے اور کئی زخمی ہوئے، حملہ آور دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ آج تقریباً 38 دنوں بعد ولی تنگی کے علاقے سے ایک اور لاش برآمد ہوئی ہے، لاش کی باقیات میں صرف انسانی ڈھانچہ ملا ہے، باقیات کے قریب گولہ بارود، ہتھیار اور شناختی کارڈ برآمد ہوا ہے، یہ وہی دہشت گرد تھا جو 14 ستمبر کو ولی تنگی ڈیم پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ حملہ کرنے آیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا تھا، دہشت گرد حملے میں ناکامی پر بھاگ گئے، ساتھی کی لاش پہاڑوں میں چھوڑ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے