بشام

بشام حملے میں ہلاک ہونیوالے لواحقین کو امدادی پیکج دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت کی جانب سے بشام حملے میں جاں بحق ہونے والے چائنیز کے لواحقین کیلئے امدادی پیکیج دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس میں بشام میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے میں ہلاک ہونے والے چینی باشندوں کے اہل خانہ کے لئے معاوضے کی منظوری دی جائے گی۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی آج چائنیز کے لواحقین کے لیے امدادی پیکج کی منظوری سمیت 10 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لے گی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل نیو یارک کو درپیش مسائل، اسٹیل ملز کو گیس کی فراہمی کے لئے سوئی سدرن گیس کمپنی کے بقایا جات ادا کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں نیشنل ہیلتھ، ریگولیشن این کوارڈینیشن کے ادارے فیڈرل ڈائریکٹریٹ آف ایمیونائزین کو بارہ ارب تین کرو اکسٹھ لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری کا بھی امکان ہے اجلاس میں پاور ڈویژن کیلئے دو ارب اکیس کروڑ ستر لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملک بھر میں نمازِ عید کے اجتماعات

(پاک صحافت) ملک بھر میں نمازِ عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی، کشمیر اور فلسطین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے