سعید غنی

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ڈالنے کی خواہش ن لیگ کی تھی۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ڈالنے کی خواہش ن لیگ کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کا خیال تھا ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کوئی اور جماعت دفتر نہیں کھول سکتی، یہ کارروائیاں مصطفی کمال کے بیانات کا تسلسل ہیں، مصطفی کمال نے کہا تھا کہ ہم لڑنے پر آئیں تو کوئی ہم سے جیت نہیں سکتا۔

سعید غنی نے مطالبہ کیا کہ تحقیقات کی جائیں کس کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملہ کیا گیا، اگر پولیس اور رینجرز نے سخت کارروائی نہ کی تو مشکل ہوجائے گا، اس حملے کے پیچھے کون لوگ ہیں ان کےخلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے۔ سندھ ہائیکورٹ کا کوڈ آف کنڈکٹ کا فیصلہ آیا ہے۔

سعیدغںی نے کہا کہ یہ کہنا کہ شہر میں کسی بورڈ پر امیدوار کی تصویر لگی ہو تو ایف آئی آر ہوگی، الیکشن کےدوران تو یہ سب کچھ ہوتا ہے، ایسے تو ہر کوئی ایک دوسرے کی تصاویر لگوا کر ایف آئی آر کٹوا سکتا ہے، میری یا میرے مخالف کی تصویر لگ جائے تو کس قانون کے تحت ایف آئی آر ہوگی۔

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے اپنی خواہشات پوری کرائی ہیں، ن لیگ کی خواہش تھی کہ الیکشن آگے چلے جائیں، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ڈالنے کی خواہش بھی ن لیگ کی تھی، پی ٹی آئی سے بلے کا نشان لینے کی خواہش بھی ن لیگ کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے