پرویز خٹک

بانی پی ٹی آئی نے صوبے کو فنڈز دینے سے انکار کیا تھا۔ پرویز خٹک

مردان (پاک صحافت) پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جب حکومت میں تھے تو صوبے کو فنڈز دینے سے انکار کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین پرویز خٹک نے مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوٸے کہا ہے کہ ملک کے غداروں کو اگر پھر منتخب کیا گیا تو ملک کا اللہ ہی نگھبان ہے۔ الیکشن 2024 میں اپنی کارکردگی کی بناء پر صوبے میں حکومت بنائیں گے۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی سیاستدان ملک کے ساتھ مخلص نہیں ہیں، غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی عدم استحکام کا شکار ہے۔ ٹیکسز، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ غریب عوام کو پتہ ہی نہیں کہ ملک کا مستقبل کیا ہے

انہوں نے کہا کہ سیاسی وڈیروں نے ملک کو دیوالیہ کیا اور بے حس سیاستدانوں نے غریبوں کا جینا محال کیا۔ سوات ایکسپریس وے، بی آر ٹی اور صحت کارڈ جیسے بڑے پراجیکٹ ہمارے منصوبے ہیں، ووٹ دیتے وقت ضرور سوچ لیں کہ ملکی تباہی کے ذمہ دار کون لوگ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں بل گیٹس سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ڈبلیو ای …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے