مریم نواز

پی ٹی آئی حکومت بھی ملک کیلئے دہشتگردی کیطرح خطرناک ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت بھی ملک و قوم کے لئے دہشت گردی کی طرح ہی خطرناک ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے پاک فوج کے بہادر جوانوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میری دعائیں ان تمام افسران اور جوانوں کے ساتھ ہیں جو بلوچستان میں دہشت گردی کی لہر سے لڑ رہے ہیں۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ اللّہ رب العزت وطن عزیز کی خاطر شہید ہو جانے والے بیٹوں کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ ناکام و نااہل حکومت ملک و قوم کے لئے دہشت گردی کی طرح ہی خطرناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے