بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئےبلاول 4 روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوں گے

بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئےبلاول 4 روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوں گے

کراچی (پاک صحافت) امریکی نومنتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے بلاول بھٹو 18 جنوری کو امریکا روانہ ہوں گے۔انہیں جوبائیڈن نے تقریف حلف برداری میں مدعو کیا ہے۔شہلا رضا نے بھی بلاول کو مدعو کئے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو 18 جنوری کو امریکا کے لیے روانہ ہوں گے، اور وہ 4 روز امریکا میں قیام کریں گے جب کہ 19 جنوری کو بلاول امریکی سینیٹرز سے ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نو منتخب امریکی صدر کی دعوت پر امریکا جا رہے ہیں، بلاول کو جو بائیڈن نے تقریب حلف برداری میں مدعو کیا ہے۔

مزید پڑھیں: شاہ محمود قریشی کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پراطمینان کااظہار

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور بلاول کو دعوت نامے بھی موصول ہو چکے ہیں، جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری 20 جنوری کو ہوگی۔ادھر امریکی ادارے ایف بی آئی نے خبردار کیا ہے کہ نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر واشنگٹن سمیت 50 امریکی ریاستوں میں مسلح مظاہرے ہو سکتے ہیں۔

ایف بی آئی نے پیر کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے ہونے والے یہ مظاہرے، پچھلے بدھ کو کیپٹل پر ہونے والے حملے سے زیادہ پُر تشدد بھی ہو سکتے ہیں۔تقریب کے سلسلے میں 15 ہزار نیشنل گارڈز تعینات ہوں گے اور 24 جنوری تک واشنگٹن مونومینٹ میں سیاحوں کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔

سندھ کی وزیر برائے ترقی خواتین و پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیئر رہنما شہلا رضا نے نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی قریب حلف برداری میں پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کو مدعو کیے جانے کا دعویٰ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں شہلا رضا نے کہا کہ ‘امریکا کے نئے صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف زرداری کو مدعو کیا گیا’۔انہوں نے کہا کہ ‘آصف زرداری طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہیں کریں گے، البتہ بلاول بھٹو کی تقریب میں شرکت کے واضح امکانات ہیں’۔

تاہم انہوں نے اپنے اس دعوے کے حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم سمیت اب تک پاکستان کے کسی سیاستدان کو جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت کی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن 20 جنوری کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے