عظمی بخاری

ایک طرف حکومت عوام کو لوٹ رہی ہے دوسری طرف چور ڈاکو عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ایک طرف پنجاب حکومت عوام کو لوٹ رہی ہے تو دوسری طرف لاہور میں ڈاکو عوام کو لوٹ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے لاہور میں جرائم کی شرح میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں ایک ماہ میں جرائم کی ریکارڈ وارداتوں میں اضافہ باعث تشویش ہے۔ ماہ فروری لاہور کے شہریوں کے لئے انتہائی خوفناک رہا ہے، صرف 2 دن میں لاہور میں ڈکیتی اور چوری کی 300 وارداتیں ہوئی ہیں۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب پولیس میں افسران کے تبادلے درجنوں کے حساب سے ہوتے ہیں، لیکن جرائم کی شرح میں کمی کی بجائے تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون پنجاب صوبے کی امن و امان کی صورت حال سے مکمل لاعلم ہیں، پنجاب میں امن و امان کی تیزی سے بگڑتی صورت حال تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے