حافظ حمداللہ

توشہ خانہ منتظر ہے کہ عمران نیازی کا حقیقی چہرہ قوم کے سامنے بےنقاب کیا جائے، حافظ حمد الله

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد الله نے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ توشہ خانہ منتظر ہے کہ عمران نیازی کا حقیقی چہرہ قوم کے سامنے بےنقاب کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں مطالبہ کیا ہے کہ عمران نیازی پرتوشہ خانہ میں ہونےوالی چوری کے حوالے سے ریفرنس دائرکیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کہا ہے کہ قوم کو ریاست مدینہ کا بھاشن دینے والا بتائے کہ تاریخ ریاست مدینہ میں کس خلیفہ نے تحائف سستے داموں خریدے اورمہنگے داموں بیچ کرپیسے جیب میں ڈالے ہوں۔

واضح رہے کہ حافظ حمد الله نے جاری بیان میں مزید کہا کہ سربراہان مملکت کی جانب سے تحائف شخصیت نہیں مملکت کو دئیے جاتے ہیں، یہ تحائف ریاست اورقوم کی امانت اور ملکیت ہوتی ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران نیازی نے ریاست کے تحائف کوعالمی بازار میں بیچ کرملک کی عزت و وقار اور امانت و دیانت کا جنازہ نکالا، سابق حکمران کے اس عمل سے ملک اور قوم کا سر شرم سے پوری دنیا میں سرنگوں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے