بلاول بھٹو

ایک دوسرے پر تنقید سے حکومت کو فائدہ ہوگا، بلاول بھٹوزرداری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلپز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جماعتں کے لئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایک دوسرے پر تنقید کرنے سے حکومت کو فائدہ ہوگا،   ہم  چاہتے کہ چاہوں گا پی ڈی ایم کا اتحاد برقرار رہے اور اسے کوئی نقصان نہ ہو۔ بلاول بھٹوزردار کا کہنا ہےکہ سلیکٹڈ کا لفظ میں نے دیا تھا اور میں جانتا ہوں اس کا استعمال کس پر بنتا ہےاور کس پر نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے اپنے  حالیہ بیان میں کہا ہے کہ (ن) لیگ کے رہنماؤں کا احترام کرتا ہوں، مریم نواز کی عزت کرتا ہوں، جب بھی مشکل وقت آیا مریم نواز پر کبھی تنقید نہیں کی اور نہ کروں گا،  ہم مل کر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے اور حکومت کو گرانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اپوزیشن سینیٹ سے متعلق بیان میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی تاریخ ہے جس کی اپوزیشن میں اکثریت ہوتی ہے قائد حزب اختلاف بھی اسی کا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹوزرداری نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک سے متعلق مجوزہ آرڈیننس خود مختاری چھیننے کے مترادف ہے، کی مذمت کرتے ہیں، مجوزہ آرڈیننس مالی خود مختاری پر حملہ ہے، حکومت اسے واپس لے، حکومت میں وہ اہلیت نہیں کہ آئی ایم ایف کے سامنے صحیح فیصلے کرے، تاریخی ناکامی ہے کہ شرح نمو جنگ زدہ افغانستان اور بنگلا دیش سے بھی کم ہے، صرف ندیم بابر نہیں وزیراعظم سمیت کابینہ میں جس جس نے فیصلے کیے سب کو ہٹانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے