مفتاح اسماعیل

این اے 249 کراچی، الیکشن سے قبل ہی ن لیگ کو بڑی کامیابی حاصل

کراچی (پاک صحافت) این اے 249 کراچی کے ضمنی انتخاب میں الیکشن سے قبل ہی مسلم لیگ ن کو بڑی کامیابی حاصل ہوگئی ہے۔ دو جماعتوں کے امیدوار ن لیگ کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق این اے 249 کراچی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کو بڑی کامیابی مل گئی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار عمر صادق اور عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار اورنگزیب خان ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد حلقے میں مفتاح اسماعیل کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 249 بلدیہ ٹاون ضمنی الیکشن کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج (جمعرات)آخری دن ہے، 53 میں سے 23 امیدوار دستبردار ہوگئے ہیں۔ حلقے میں اب مصطفی کمال، مفتاح اسماعیل، قادر مندوخیل اور حافظ مرسلین کے درمیان زبردست مقابلے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے