ضمنی الیکشن

این اے 249 ضمنی الیکشن، ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل، غیر حتمی نتائج جاری

کراچی (پاک صحافت) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہو چکا ہے، جس کے بعد غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کامیاب قرار پائے، جبکہ دیگر امیدواروں کے ووٹوں کی تعداد مزید کم ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے نتیجے میں بھی پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل کامیاب ہوگئے ہیں اور قادر خان مندوخیل نے مجموعی طور پر 15656 ووٹ حاصل کیے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل نے 14747 ووٹ حاصل کیے اور یوں قادر خان مندوخیل کو 909 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

واضح رہے کہ دوبارہ گنتی میں ن لیگ کے 726 ووٹ جبکہ پیپلزپارٹی کے 500 ووٹ مسترد ہوئے۔یاد رہےکہ 29 اپریل کو این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کامیاب ہوئے تھے اور مفتاح اسماعیل دوسرے نمبر پر رہے تھے جبکہ دونوں کے ووٹوں میں 683 ووٹوں کا فرق تھا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے