رانا ثناء اللہ

رانا ثنااللہ نے اعلیٰ عدلیہ کے دو ججوں کا ن لیگ سے رویہ متعصبانہ قرار دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے اعلیٰ عدلیہ کے دو ججوں کا (ن) لیگ سے رویہ متعصبانہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کے دو ججوں کا مسلم لیگ (ن) کے لیے رویہ متعصبانہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے جاری بیان میں کہا کہ ان میں سے ایک جج نواز شریف کےکیس میں نگران جج رہے لہٰذا ان سے انصاف کی توقع نہیں اور دوسرے جج کی آڈیو لیک کا ناقابل تردید ثبوت آچکا، ان کی غیر جانبداری پرسوال اٹھ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جج نواز اور شہباز شریف سے متعلق درجنوں مقدمات میں مخالفانہ فیصلے دے چکے ہیں، پاناما، پارٹی لیڈر شپ، پاک پتن الاٹمنٹ کیس اور رمضان شوگر ملزکیس اس فہرست میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جاری بیان میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قانون اور عدالتی روایت ہے کہ متنازعہ جج متعلقہ مقدمےکی سماعت سےخود کو الگ کرلیتے ہیں، متاثرہ فریق کی درخواست پربھی متنازعہ جج کے بینچ سے الگ کردیے جانے کی روایت ہے لہٰذا (ن) لیگ کی قانونی ٹیم ان ججزکو نواز شریف اور دیگر رہنماؤں کے مقدمات سے الگ ہونےکا کہےگی، دونوں ججوں سے کہا جائے گا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے مقدمات نہ سنیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے