طارق مسیح

ایم پی اے طارق مسیح کا مہنگائی کے خلاف احتجاج، سبزیوں کا ہار پہنے سائیکل پر اسمبلی پہنچ گئے

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے طارق مسیح  ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاجا سائیکل پر سوار ہو کر پنجاب اسمبلی پہنچ گئے، جبکہ اس موقع پر  گلے میں آلو اور دیگر سبزیوں سے بنی ہوئی مالابھی پہن رکھی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ  وہ مہنگائی میں حالیہ اضافے کے خلاف احتجاج کے لیے سائیکل پر اسمبلی کا سفر جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے طارق مسیح  ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا جب وہ سائیکل پر پنجاب اسمبلی پہنچے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کا سلسلہ جاری رہا کیونکہ اپوزیشن ارکان اسمبلی اجلاس میں پلے کارڈز لے کر آئے اور جلد ہی حمزہ شہباز کے حق میں اور حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے اسمبلی سے واک آؤٹ کر گئے۔

واضح رہے کہ اسی دوران  پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان اور مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کے درمیان اپنے لباس کی قیمتوں پر بحث ہو گئی۔فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے 2000 روپے کا لباس پہنا ہوا تھا جبکہ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے 4500 روپے کا لباس پہن رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے