شوکت ترین

ایف آئی اے کیجانب سے شوکت ترین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شوکت ترین کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے شوکت ترین کی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے خزانہ کے ساتھ گفتگو کی لیک آڈیو پر تحقیقات مکمل کرلیں۔ ایف آئی اے تحقیقات کے بعد شوکت ترین کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی سینیٹر کے خلاف کارروائی کے لیے وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی ہے۔

ایف آئی اے تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ شوکت ترین کی گفتگو آئی ایم ایف سے ڈیل کو نقصان پہنچانے کے لیے تھی، پی ٹی آئی سینیٹر اس طرح قومی مفادات اور سیکیورٹی کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔ وفاقی حکومت نے شوکت ترین کی لیک آڈیو پر تحقیقات کے لیے معاملہ ایف آئی اے کو بھجوایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

ٹانک میں فورسز کا آپریشن، سیشن جج کے اغواء میں ملوث 3 دہشتگرد ہلاک

ٹانک (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں مشترکہ انٹیلی جنس پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے