بلاول بھٹو

افغانستان کے قائم مقام وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو کو فون، دہشتگردانہ حملے کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو کو فون کیا ہے اور سفارتی عملے پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کابل پر دہشتگرد حملے کے تناظر میں افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو فون کیا ہے۔ اس موقع پر افغان قائم مقام وزیر خارجہ نے پاکستانی ناظم الامور عبید الرحمان نظامانی پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

امیر خان متقی نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پختہ عزم کا اعادہ کیا جبکہ قائم مقام افغان وزیر خارجہ نے سیکیورٹی گارڈ اسرار محمد کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار بھی کیا۔ افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ فغان حکومت گھناؤنے حملے کے ذمہ داروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لائے گی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے یکجہتی کے بھرپور اظہار پر عبوری افغان حکومت کا شکریہ ادا کیا جبکہ وزیر خارجہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے