بلاول بھٹو

ایران کیساتھ تجارت اور زائرین کو سہولیات کی فراہمی پر بات ہوئی۔ وزیر خارجہ

تہران (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے اور زائرین کو سہولیات کی بہتر فراہمی کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ایرانی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ تجارت اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وزیرخارجہ کے ساتھ تجارت، زائرین کو سہولیات کی فراہمی پر بات ہوئی، باہمی مشاورت سے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ قیدیوں کے تبادلے پر ایرانی ہم منصب سے بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی ہم منصب کو پاکستان آنے کی دعوت دیتا ہوں، پاکستان اور ایران افغانستان مہاجرین کو پنا دیے ہوئے ہیں، ایران بھی افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے