وزیراعظم شہبازشریف

اگر متحدہ اپوزیشن سیاست کو مقدم رکھتی تو پھر ریاست کا خدا ہی حافظ تھا۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگر متحدہ اپوزیشن سیاست کو مقدم رکھتی تو پھر ریاست کا خدا ہی حافظ تھا، ہم نے اپنی سیاست کو نقصان پہنچا کر ریاست بچائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ 75 سال گزرنے کے باوجود آئین کے ساتھ کھلواڑ ہوتا رہا۔ ماضی میں کئی بار مارشل لاء اس ملک پرمسلط رہے، مارشل لاء کے نتیجے میں ہی پاکستان دو لخت بھی ہوا۔ کس طرح رات کے اندھیرے میں آر ٹی ایس بند ہوا، 2018 کے انتخابات پاکستان کی تاریخ کے بدترین انتخابات ہوئے، 2018 میں دھاندلی کی پیداوار حکومت کو ہم پر مسلط کر دیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جانتے تھے تباہ حال معیشت کو دوبارہ زندگی دلوانا کوئی آسان کام نہیں، تمام جماعتوں نے مل کر مجھے وزارت عظمیٰ کیلئے منتخب کیا، مجھے وزیراعظم بننے کا لالچ نہیں تھا ، ماضی میں بھی پیشکش ہو چکی تھیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب نواز شریف کو سزا ہوئی تو اس وقت بھی مجھے وزیراعظم نامزد کیا گیا، میں نے پنجاب کی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے وزارت عظمیٰ لینے سے انکار کر دیا، میرے سینے میں بہت سے راز دفن ہیں اور وہ قبر تک دفن رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے