ناصر حسین شاہ

آصف زرداری کے دانشمندانہ فیصلے نے عمران اینڈ کمپنی کا 2035 تک کا منصوبہ ناکام بنایا۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے دانشمندانہ فیصلے نے عمران اینڈ کمپنی کا 2035 تک کا منصوبہ ناکام بنایا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی دو صوبائی اسمبلیاں توڑیں اور قومی اسمبلی سے استعفی دیا۔ آصف زرداری شروع سے اسمبلیوں سے نکلنے کے خلاف تھے۔ اس وجہ سے آصف زرداری کو پی ڈی ایم سے الگ ہونا پڑا۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا ہے کہ آصف زرداری نے تمام کرداروں کو بے نقاب کیا۔ عمران خان جس سیاسی رسوائی، تنہائی اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں کوئی اور نہیں۔ آصف زرداری کی حکمت عملی سے کل جو جیلوں میں تھے آج اقتدار میں ہیں۔ جو اقتدار میں تھا، اب وہ ڈبے میں منہ چھپا کے گھوم رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست برداشت، بصیرت اور بردباری کا نام ہے۔ جس نے صبر اور استقامت کا دامن نہ چھوڑا وہ آصف زرداری کی طرح کامیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے