حافظ حمداللہ

حکومت کا خاتمہ ہی ملکی بحرانوں کا واحد حل ہے، ترجمان پی ڈی ایم

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان مولانا حافظ حمد اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو نااہل ترین حکومت اور حالیہ بحرانوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ملک میں موجود بحرانوں کا ایک ہی حل ہے کہ موجودہ حکومت کا خاتمہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان مولانا حافظ حمداللہ نے جاری بیان میں ملکی بحرانوں کا واحد حل بتا دیا، حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ بحرانوں کا حل ایک ہی ہے کہ موجودہ مسلط کردہ حکومت کا خاتمہ ہو۔ ان کاکہنا ہے کہ جب تک مسلط کردہ حکومت باقی ہے تب تک ملک مزید بحرانوں کا شکار ہوتا رہے گا۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ مہنگائی مارچ سے پہلے چاروں صوبوں میں کنونشن ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کنونشن کی تاریخیں بعد میں مشاورت سے طے کریں گے جبکہ مارچ سے متعلق تجاویز قیادت کو بھجوائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے