جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امام کعبہ پروفیسر ڈاکٹر شیخ صالح بن عبداللہ بن حُمَید نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امام کعبہ کی ملاقات ڈی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ آرمی چیف نے دورہ پاکستان پر امام کعبہ پروفیسر ڈاکٹر شیخ صالح بن عبداللہ بن حُمَید کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ امام کعبہ کا دورہ پاکستانیوں کیلئے باعث اعزاز ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان حرمین الشریفین کے لیے بے پناہ عقیدت اور خادم حرمین کا گہرا احترام کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ بن محمد کا کہنا تھا کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا مذہب ہے۔ اسلام کی غلط تشریحات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ملاقات میں غزہ میں جاری مظالم، مسلمانوں پر ظلم و ستم کی مذمت کی گئی، فلسطین اور کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امام کعبہ نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و زیادتیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دونوں ممالک مثالی، تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہیں، پاکستانیوں کے دلوں میں سعودی عرب کیلئے گہری عقیدت ہے، دونوں برادر ممالک کے درمیان اتفاق رائے سمیت اسٹریٹیجک تعلقات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے