فیصل کریم کنڈی

پیپلزپارٹی کے رہنما نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو میں اختلافات سے متعلق مؤقف پیش کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی رہنما فیصل کریم کنڈی نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو میں اختلافات سے متعلق مؤقف پیش کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے مابین اختلافات کی تردید کر دی ہے، پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ بلاول بھٹو شیڈول کے مطابق دبئی گئے ہیں، دورہ خیبرپختونخوا کے بعد طے شدہ پروگرام تھا جس کے تحت بلاول دبئی روانہ ہوئے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو آج اچانک دبئی روانہ ہوگئے تھے، وہ نجی طیارے سے دبئی گئے۔ بلاول کی اس طرح دبئی روانگی سے سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں جس کے بعد پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف زرداری اور بلاول کے مابین اختلافات کی تردید سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے