سیکیورٹی فورسز

باجوڑ میں فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے علاقے باجوڑ میں فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے ہلال خیل میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب کو ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 1 دہشت گرد مارا گیا، ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ دہشت گرد کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں نائیک تاج محمد اور لانس نائیک امتیاز خان بھی شہید ہوئے، شہید لانس نائیک امتیاز خان کا تعلق مالاکنڈ سے ہے جبکہ شہید نائیک تاج محمد کا تعلق کو ہاٹ سے ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج پاک سرزمین سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے