ساجد حسین طوری

پاکستانی ورکرز اور پروفیشنلز کو اب مفت بیرون ملک بھیجا جائے گا۔ ساجد طوری

اسلام آباد (پاک صحافت) ساجد طوری کا کہنا ہے کہ پاکستانی ورکرز اور پروفیشنلز جن سے اورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن سروسز کی مد میں 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک رقم لیا کرتی ہے کو اب مفت بھیجا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری نے کہا ہے کہ پروٹیکٹر کے عمل کو تیز، شفاف اور آسان بنانے کے لیے پروٹیکٹر آفس کو ڈیجیٹلائزیشن کیا جائے گا۔ طریقہ کار کو مزید آسان بنایا جائیگا تاکہ ہر عام و خاص آسانی سے پروسیس مکمل کر سکے۔

وفاقی وزیر ساجد طوری کا مزید کہنا ہے کہ بنوں، ایبٹ آباد، سکھر، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں پروٹیکٹر آفسز جلد قائم کئے جائیں گے تاکہ وہاں اور اردگرد کے اضلاع و علاقوں کے لوگوں کے لئے آسانی ہو۔ جب سے میں نے وزارت سنبھالی ہے تین سالوں سے زیر التواء اورسیز پروموٹر لائسنسز جاری کئے گئے اور مزید نئے لائینسز کی اجراء کی سکروٹنی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لئے جلد سمری تیار کی جائے تاکہ اداروں کی کارکردگی بہتر ہوسکے۔ غیر قانونی سرگرمیوں اور کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے