نثار کھوڑو

جمہوریت کیلئے جاری لڑائی میں حتمی فتح عوام کی ہوگی۔ نثار کھوڑو

کراچی (پاک صحافت) نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی بالادستی اور بحالی کے لئے جاری لڑائی میں فتح و کامیابی عوام کی ہوگی اور عوام دشمن، آئین شکنوں کو شکست ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل بیرسٹر خالد جاوید خان کی جانب سے عمران نیازی کی حمایت کرنا افسوسناک ہے۔ آئین پر حملے کی حمایت کرنے والوں کو رسوائی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا۔

نثار کھوڑو کا مزید کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل کا خاندان کے جمہوریت دوست پس منظر ہونے کے باوجود آئین پر حملے کی حمایت اپنے بزرگوں کی جدوجہد کی توہین ہے، آج عوام کی حق حاکمیت پر شب خون مارنے کی حمایت کرنے والے جنرل ایوب خان اور جنرل ضیاء الحق کی قبروں کو دیکھ لیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے