اسحاق ڈار

آئی ایم ایف کے 9ویں جائزے کیلئے سب کچھ ہوچکا ہے۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے 9ویں جائزے کیلئے سب کچھ ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب کو پتا ہے کہ اس وقت معیشت کا پہیہ بہت آہستہ چل رہا ہے، آنے والے دن بہتر ہوں گے۔ گزشتہ 3 ماہ سے مسلسل پاکستان کے ڈیفالٹ کی پیشگوئی کی جارہی تھی۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ اندرونی اور بیرونی ناقدین مایوس ہیں کہ پاکستان کیوں سری لنکا نہیں بنا۔ گزشتہ حکومت کے آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے بھی ہمارے ہاتھ بندھے ہیں۔ الزامات میں نہیں پڑنا اب ملک کو آگے لے کر جانا ہے، کوشش کریں گے کہ عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کے لحاظ سے آنے والے دن بہتر ہوں گے۔ جب پاکستان کی معیشت کچھ بہتر ہونے لگتی ہے کوئی سانحہ ہوجاتا ہے، گزشتہ حکومت کی آئی ایم ایف سے وعدہ خلافی سے ملک کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے