مراد علی شاہ

اندرون اور بیرون خطرات ہیں جس کا ہم سب کو سامنا ہے، مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا ہے کہ  اس وقت ہمیں اندرون اور بیرون خطرات ہیں جس کا ہم سب کو سامنا ہے، مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم سب اس وقت کورونا کی وبا سے جنگ لڑرہے ہیں، یہ جنگ جیتنے کے لئے عوام سے اپیل ہے کہ ویکسینیشن کرائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حالیہ صورتحال پر تبصرہ کیا، مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت 13سال سے عوامی ووٹ سے حکومت میں ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ حکومت، پی ٹی آئی کی سندھ میں اچھی ورکنگ رلیشن شپ ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شا ہ نے بتایا کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ 1اعشاریہ ایک ٹریلین کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ خیال رہے کہ مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ  کے سی آر کیلئے سپریم کورٹ نے کہا کہ وفاقی حکومت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے