خواجہ آصف

انتقامی سیاست سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ انتقامی سیاست سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنے سیاسی مخالفین اور ان کے خاندان کا احترام کیا ہے۔ میری بیوی تین درجن بار عدالتوں کی پیشیاں بھگت چکی ہیں، میرا بیٹا جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اس کے خلاف بھی جھوٹے مقدمے بنائے گئے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا ہے کہ میرے ان سیاسی مخالفین نے مشرف اورپی ٹی آئی حکومتوں میں میرے خلاف درخواست بازی کی، میں نے دونوں ادوار میں 6،6 ماہ قید کاٹی لیکن کچھ ثابت نہ ہوسکا، میری ذات کی سیاست عوام سے کمٹمنٹ، اصولوں اور وفاداری پر ہے۔

یاد رہے کہ عثمان ڈار کی والدہ نے ویڈیو بیان میں کہا کہ کاغذات جمع کرانے کا سن کر 20 لوگ میرے گھر بھیجے گئے، زدوکوب کیا گیا لیکن کوئی مجھے زدوکوب کرکے من مانی نہیں کراسکتا، الیکشن کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے ضرور جاؤں گی، میں جیل میں بھی جاکر الیکشن لڑوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے