ن لیگ پیپلزپارٹی

انتخابات میں کامیاب 3 آزاد امیدوار ن لیگ میں شامل، 7 کا پیپلز پارٹی سے رابطہ

لاہور (پاک صحافت) انتخابات میں کامیاب 3 آزاد امیدوار ن لیگ میں شامل ہوگئے ہیں اور 7 کا پیپلز پارٹی سے رابطہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب 3 آزاد امیدواروں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، جبکہ سات آزاد امیدواروں نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے والوں میں جنوبی پنجاب سے پانچ، وسطی پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ایک ایک آزاد امیدوار شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق نومنتخب آزاد امیدواروں کی آصف علی زرداری سے ملاقات متوقع ہے، جس میں ان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد امیداروں کو پیپلزپارٹی میں شامل کرانے کیلئے مخدوم احمد محمود اور یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر رہنما متحرک ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما اور حلقہ این اے 54 سے کامیاب آزاد امیدوار بیرسٹر عقیل ملک ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کرچکے ہیں۔ ان کے علاوہ حلقہ این اے 48 سے آزاد امیدوار راجہ خرم نواز نے مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔

این اے 253 ڈیرہ بگٹی سے آزاد امیدوار میاں خان بگٹی نے کامیابی کے بعد ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے