شہباز شریف

پی ٹی آئی حکومت نے نااہلی اور نالائقی کے تمام ریکارڈ توڑ دئے ہیں۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے جھوٹے دعوے اور کھوکھلے نعروں کے ذریعے نااہلی اور نالائقی کے تمام ریکارڈ توڑ دئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزارت توانائی کی رپورٹ حکومت کے خلاف چار ج شیٹ اور چشم کشا ہے،ڈیزل اور فرنس آئل سے مہنگی بجلی بنے گی تو پھر گردشی قرض تو بڑھے گا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ تین سال میں مالیاتی بوجھ بڑھتا جا رہا ہے، یہ کیسی مینجمنٹ ہے؟، بجلی کی قیمت بڑھ گئی ہے اور سبسڈیز میں کٹوتی ہوگئی ہے، گردشی قرضے صفر کرنے کے پی ٹی آئی کے دعوے منہ کے بل گر چکے جبکہ قرض ابھی بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے شعبے کا سارا ملبہ اور بوجھ عوام کے سر پر ڈال دیا ہے جبکہ عوام کو بجلی کی قیمت بھی زیادہ ادا کرنا پڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے