اسحاق ڈار

انتخابات میں دو چار ماہ کی تاخیر ہوجاتی ہے تو اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ انتخابات میں دو چار ماہ کی تاخیر ہوجاتی ہے تو اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انتخابات میں دو چار ماہ کی تاخیر ہوجاتی ہے تو اس سے کیا فرق پڑے گا؟ ہمیں دیگر معاملات میں الجھانے کے بجائے اپنا کام کرنے دیں تاکہ ملک کو بحرانوں سے نکال سکیں۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز جاری کرنے کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھیج دیا ہے، امید ہے معزز ایوان اس معاملے پر ہماری رہنمائی کرے گا، ہمیں غیر قانونی کام کرنے کے لیے مجبور کیا جارہا ہے لیکن ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آئین و قانون کے مطابق کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے 4/3 والے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے، 3/2 والے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے، کیا ایوان میں بیٹھے ہوئے لوگ غلام ہیں کہ جو آپ کہیں وہ کرتے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے