تقی عثمانی

امت مسلمہ کو حماس کا ساتھ دینا چاہیے۔ مفتی تقی عثمانی

اسلام آباد (پاک صحافت) معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ کو حماس کا ساتھ دینا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق مفتی تقی عثمانی نے اسلام آباد میں حرمت اقصی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کے جانبازوں نے آزادی، حریت کا موقع فراہم کیا، امت مسلمہ کو اتحاد کے ساتھ حماس کا ساتھ دینا چاہیے، امریکا سپرپاور نہیں اللہ سب سے بڑی ہے، اگر ہم متحد ہوگئے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔

مفتی تقی عثمانی کا مزید کہنا تھا کہ ہرباشعور مسلمانوں کی زبان پر بمباری بند کرنے کا مطالبہ ہونا چاہیے، جنگ بندی ہمارا مطالبہ نہیں، فتح تک جنگ جاری رہے گی، فلسطین کے دو ریاستی حل کی بات ہوتی ہے، ہمیشہ دو ریاستی حل کی بات سے پرہیز کیا جائے، دو ریاستی حل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم روز اول سے اسرائیل کے قیام کے خلاف ہیں۔ قائداعظم نے اسرائیل کو مغربی طاقتوں کا ناپاک بچہ قرار دیا تھا، حماس کے مجاہد جہاد فی سبیل اللہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے