وزیر اعظم

آصف زرداری کرپشن کے پیسے سے لوگوں کو خریدتا ہے، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم عمران خان نے سابق صدر آصف علی زرداری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  آصف زرداری کرپشن کے پیسوں سے لوگوں کو خریدتا ہے، تاہم اب ایسا نہیں ہوگا۔  وزیراعظم کا کہنا ہے  کہ بد قسمتی سے معاشرے میں کرپشن کو سب کیلئے قابل قبول بنا دیا جا تا ہے، بدعنوانی کرنے کے لئے نواز شریف اور آصف زرداری پہلے متعلقہ اداروں کو کمزور کرتے ہیں، نواز شریف اور آصف زرداری جیسے صاحب اقتدار لوگ اپنے ملک سے پیسے چوری کرکے باہر بھیجتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ قوم تب تباہ ہوتی ہے جب انصاف کی صلاحیت ختم ہوتی ہے، جس قوم میں اخلاقی معیار نہ ہو وہ کبھی انصاف نہیں کر سکتی، ملک میں کرپشن سے زیادہ کوئی اور چیز بنیادوں کو تباہ نہیں کرتی، بڑے منصوبوں میں بڑی سطح پرکرپشن ہوتی ہے، بدعنوان عناصر بڑے منصوبوں سے کمیشن لے کر باہر منتقل کرتے ہیں، ان بد عنوانوں کے باعث ملک مقروض ہو جا تا ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق غریب ممالک کا 7ہزار ارب ڈالر بیرون ممالک پڑا ہے۔

واضح رہے کہ  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کرنے کے لئے نواز شریف اور آصف زرداری پہلے متعلقہ اداروں کو کمزور کرتے ہیں، سینیٹ الیکشن میں جو تماشا چلا سب نے دیکھا، سب کو معلوم ہے سینیٹ انتخابات میں کھلے عام پیسا چلتا ہے، آصف زرداری کرپشن کے پیسے سے لوگوں کو خریدتا ہے، اب ایسے الیکشن نہیں کرسکتے اس لیے اگلے الیکشن کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا چاہیے، شفاف انتخاب کے لیے الیکٹرونک ووٹنگ مشین متعارف کرارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے