شہباز شریف

ڈینگی وائرس کا پھیلاؤ، شہباز شریف نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور (پا ک صحافت) پنجاب میں ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ ڈینگی سے عوام کی زندگیوں کے لیے خطرات سنگین سے سنگین تر ہو رہے ہیں لیکن حکمران غافل ہیں، ڈینگی انتہائی مہلک ہے، غفلت کا نتیجہ لوگوں کی قیمتی زندگیوں کے ضیاع کی صورت میں نکلے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ حکومت ان کے دور میں بنائے گئے ڈینگی ڈیش بورڈ سمیت دیگر طریقہ کار اپنا کر اس مہلک وباء سے عوام کو محفوظ بنا سکتی ہےشہباز شریف نے کہا کہ اگر ڈینگی بے قابو ہوا تو یہ صرف اور صرف مجرمانہ انتظامی نااہلی اور غفلت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے