الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کیجانب سے عام انتخابات کی ممکنہ تاریخ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن کیجانب سے عام انتخابات کی ممکنہ تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اسپیشل سیکرٹری ظفر اقبال نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ 12 اگست کو مدت مکمل ہونے پر اسمبلی تحلیل ہوئی تو 11 اکتوبر سے پہلے الیکشن کرادیں گے۔

ظفر اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سیکیورٹی اہلکار لازمی ملیں گے، پرانی حلقہ بندیوں پر الیکشن ہوگا، الیکشن کیلئے واٹر مارک پیپر لے لیا، تمام اداروں سے رابطہ ہے۔

الیکشن کمیشن کے اسپیشل سیکرٹری نے کہا کہ ڈی آر او اور آر او کے لیے عدلیہ سے رجوع کیا ہے، الیکشن کیلئے مکمل تیار ہیں، مواد تیار کر رکھا ہے، رجسٹرار ہائی کورٹس سے آر اوز کے لیے درخواست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نے الیکشن کمیشن انتظامی افسران، اپنے افسران اور جوڈیشل افسران کو استعمال کرسکتا ہے، نئی انتخابی اصلاحات کے مطابق الیکشن کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے