بلاول بھٹو

اسرائیل کیلئے جانی والی ٹرپ سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔ وزیر خارجہ

نیویارک (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اسرائیل کیلئے جانی والی ٹرپ سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کے میڈیا سنٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کیلئے جانی والی ٹرپ سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، جب تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہو جاتا پاکستان اس قسم کے کسی معاملے سے الگ رہے گا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کے حوالے سے پریس کانفرنس کی اور بین الاقوامی صحافیوں کے مختلف سوالوں کے جواب دئیے، بلاول بھٹو زرداری نے ایک سوال کے جواب کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے آنے والی تباہی کے بعد عالمی برادری کا ریسکیو کے کاموں میں آگے آنا کافی حوصلہ افزاء ہے۔ جس کے لیے ہم انکے شکرگزار ہیں، موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان میں شدید سیلاب آیا ہے جس سے ہونے والی تباہی کا سکیل اتنا بڑا ہے کہ ہمیں سپورٹ کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے