فائرنگ

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایم جی اور پسٹل سے فائرنگ ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں کشمیر ہائی وے کے قریب ایچ 11 کے ایریا میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ ہائیکورٹ کے سامنے جنگل میں پولیس فائرنگ کرنے والوں کی تلاش کیلئے روانہ ہوچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے قریب جی 10 کے علاقے میں بھی فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

ترجمان پولیس کے مطابق جی 11 اور جی 13 کے علاقے میں پولیس پر فائرنگ کی گئی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے مزید کہا کہ صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے