سینیٹ

افواج پاکستان کیخلاف پروپیگنڈے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹ میں افواج پاکستان کیخلاف پروپیگنڈے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ کا اجلاس چئیرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت شروع ہوا تو متعدد ارکان نے بولنے کی اجازت مانگ لی، تاہم چیئرمین سینیٹ نے سب کو چپ ہونے کا کہہ کر تمام اراکین کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی، اور دعا کی کہ اللہ پاک پاکستان کو کامیاں دے، اور ملک کو معاشی خوشحالی دے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں مختلف بل اور قراردادیں پیش کی گئیں، سینٹر بہر مند تنگی نے افواج پاکستان اور دفاعی ایجنسیوں کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کے خلاف قرارداد پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

قرارداد کے متن میں ہے کہ ملکی دفاع باالخصوص مخالف ہمسایہ کے تناظر میں مضبوط فوج اور دفاعی ایجنسیاں ناگزیر ہیں، سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر مسلح افواج اور دیگر دفاعی ایجنسیوں کے خلاف منفی اور بد نیتی پر مبنی پروپگنڈا کیا جارہا ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے خلاف منفی پروپیگنڈے میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دی جائے، اور ان افراد کو عوامی عہدے سے 10 سال تک کے نااہلیت کے سزا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے