حمیمہ ملک

حمیمہ ملک شادی کی خبروں پر برہم ہوگئیں

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اپنی شادی کی بے بنیاد خبریں دیکھ کر برہم ہوگئیں۔  خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر تیزی سے شادی کی پھیلتی ان تمام خبروں پر اداکارہ خاموش نہ رہ سکیں اور ریٹنگ اور چند لائیکس کے لیے ایسی بےبنیاد خبریں پھیلانے والوں پر اظہارِ برہمی کیا۔

تفصیلات کے مطابق حمیمہ ملک نے شیخ ہاشم نامی ایک شخص کے ساتھ کھڑے تصویر شیئر کی تھی اور ساتھ کیپشن میں کہا تھا کہ شیخ ہاشم سے ملاقات میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ اداکارہ کی اس پوسٹ پر بلاگرز و انسٹا صارفین یہ سمجھے کہ حمیمہ کو شادی کے لیے جس کی تلاش تھی وہ شخص انہیں مل گیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ نے کہا کہ ہر دو مہینے بعد میری ایک ایسے شخص سے شادی کروادی جاتی ہے جو میرے خاندان کے لیے باعث شرمندگی ہوتا ہے۔ حمیمہ ملک کا کہنا تھا کہ ’مجھے افسوس ہے ان انسٹا بلاگرز اور ان سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جو اپنی ایک پوسٹ کو وائرل کرنے کے لیے اور ریٹنگ اور ویورشِپ بڑھانے کے لیے ایسی خبریں لگاتے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے