شہبازشریف طیب اردوان

وزیراعظم شہبازشریف کی اردوان کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ترکیہ کے صدارتی انتخابات میں دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی ٹوئٹ میں صدر اردوان کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ پیارے بھائی رجب طیب اردوان کو ایک بار پھر جمہوریہ ترکیہ کے صدر کا تاریخی انتخاب جیتنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ ان کا شمار چند ایسے عالمی رہنماؤں میں ہوتا ہے جن کی سیاست کی بنیاد عوام کی خدمت ہے، رجب طیب اردوان مظلوم مسلمانوں کی طاقت اور ان کے حقوق کی ایک مضبوط آواز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخاب میں ان کی فتح اور پارلیمانی انتخابات میں ان کی پارٹی کی کامیابی کئی طرح سے اہمیت کی حامل ہیں اور ان کی لیڈرشپ پر ترک عوام کے اعتماد اور یقین کو ظاہر کرتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان کے باہمی تعلقات مزید آگے بڑھیں گے، میں ان کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید گہرا اور دونوں اقوام کے بھائی چارے کو مزید تقویت دینے کا منتظر ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے