پولنگ انتخابات

کراچی، کل 5 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے

کراچی (پاک صحافت) کراچی میں کل 5 اضلاع کی مختلف نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ ضلع ملیر، ضلع کیماڑی، ضلع جنوبی میں چیئرمین کی نشستوں پر انتخاب ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ملیر اور ضلع جنوبی میں وائس چیئرمین کی نشستوں پر انتخاب ہو گا۔ ضلع ملیر، ضلع شرقی، ضلع وسطی میں وارڈ ممبران کی نشستوں پر انتخاب ہو گا۔

واضح رہے کہ کراچی کے 5 اضلاع میں 121 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، جن میں سے 42 انتہائی حساس اور 79 حساس ہیں۔ ضلع ملیر میں 46، ضلع شرقی میں 3 اور ضلع کیماڑی میں17 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ ضلع وسطی میں7 اور ضلع جنوبی 48 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے