شاہد خاقان

وہ حکومت جو احتساب کے نعرے مار کر آئی تھی آج کرپٹ ترین حکومت بن چکی ہے، شاہد خاقان

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ حکومت جو احتساب کے نعرے مار کر آئی تھی آج کرپٹ ترین حکومت بن چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  شاہد خاقان عباسی نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  حکومت کے ہوتے ہوئے سارے تماشہ کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے، چیئرمین نیب خود ڈیلی ویجز پر چل رہا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مشیر اپنے اثاثے دیکر جائیں تاکہ انکا بھی احتساب ہو سکے۔ شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ آخری وقت عمران خان کو نظر آرہا ہے ایک جھوٹ بول کر ہمدردیاں سمیٹ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ سب کٹہرے میں کھڑے ہو نگے وزیراعظم نے کل ایک اور یوٹرن لے لیا ، پہلے بتاتے تھے دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اس لیے بڑھا رہے ہیں۔ عمران خان کو معلوم ہے وہ جانے والا ہے اگلی حکومت کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے