مولانا فضل الرحمن

افغان سفیر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر سردار احمد جان شکیب جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے عبوری سفیر نے مولانا فضل الرحمن کو افغان حکومت کا خصوصی پیغام پہنچایا، افغانستان کے عبوری سفیر نے مولانا فضل الرحمن کو افغان حکومت کی جانب سے دورہ افغانستان کی دعوت دی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے سمیت پاک افغان تعلقات پر گفتگو کی، رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات خطے میں امن کی ضمانت ہیں۔

اس موقع پر سابق ایم این اے مولانا صلاح الدین ایوبی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے