جلیل عباس جیلانی

افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہیے، نگران وزیر خارجہ

(پاک صحافت) نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ افغان سرزمین دہشتگرد کارروائیوں کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہیے، پاکستان علاقائی تعاون کو فروغ دینے کا ہمیشہ حامی رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب شورش زدہ علاقوں میں متاثرہ اقوام کی مدد پر کمر بستہ ہے، متاثرہ اقوام میں جموں و کشمیر کے شہری بھی شامل ہیں۔

تٖفصیلات کے مطابق امریکا میں جاری اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے موقع پر ایشیا سوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی پاکستان کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ دوسری جانب نیو یارک میں آرگنائیزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) کے تحت جموں و کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس میں بھی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ اجلاس میں نگران وزیر خارجہ نے بھارتی مظالم اور نا انصافیوں پر بریفنگ دی۔اجلاس میں سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی شریک ہوئے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب شورش زدہ علاقوں میں متاثرہ اقوام کی مدد پر کمر بستہ ہے، متاثرہ اقوام میں جموں و کشمیر کے شہری بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے