مولانا فضل الرحمن

افغان خواتین کی تعلیم پر پریشان لوگ غزہ کی خواتین پر بھی توجہ دیں۔ مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ افغان خواتین کی تعلیم پرپریشان لوگ غزہ کی خواتین پر بھی توجہ دیں۔

تفصیلات کے مطابق برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ کی سربراہی میں وفد نے مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں افغانستان میں خواتین کی تعلیم سمیت افغان مہاجرین کی واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے افغانستان میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان سے تعاون کی اپیل کی۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مغرب اور اسلام کے درمیان ثقافتی تقسیم کو تسلیم کیا جائے ۔خواتین کی تعلیم کے حامی ہیں لیکن افغانستان کے اسلامی اور پشتون پس منظر کو سامنے رکھتے ہوئے وہاں کی حکومت خواتین کی تعلیم کے لیے ماحول بنا رہے ہیں۔ افغانستان میں امن وامان کے قیام میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین اور بچوں کی تعلیم پر پریشان ہونے والوں کو غزہ کی خواتین اور بچوں کی طرف توجہ دینی چاہیے جہاں انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں جبکہ غزہ میں چار ہزار خواتین ،چھ ہزار بچے اور بیس ہزار عام شہریوں کو بموں کے ذریعے شہید کیا گیا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ مغرب پھر بھی اسرائیل کی حمایت کررہا ہے۔ مغرب اپنے روئے پر نظر ثانی کرے۔ امن کے نام پر غزہ میں قتل عام بند اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے