سرفراز بگٹی

افغان حکومت دوحہ معاہدے کی پاسداری کرے، سرفراز بگٹی

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ افغان حکومت نے دوحہ معاہدے میں اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کا وعدہ کیا ہے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ نگراں حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے کہ برائی کے خلاف انتہا کو جائیں گے، شرم کا مقام ہے کہ ہمارے اپنے لوگ ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطا بق اسلام آباد میں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ توقع ہے کہ افغان حکومت معاہدے میں کیے گئے اپنے وعدے کی پاسداری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ خارجہ نے کل بتادیا ہے کہ ٹی ٹی پی کا حملہ افغانستان کی طرف سے ہی ہوا، یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ حملے میں افغان لوگ بھی شامل تھے یا صرف ٹی ٹی پی کے لوگ شامل تھے۔ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ قوم نے بہادری سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور اسے شکست دی، کوئی جتنا بڑا سرکش ہو ہم اسے نہیں چھوڑیں گے۔

واضح رہے کہ سرفراز بگٹی نے مزید کہاکہ چترال میں دہشت گردوں نے حملہ کیا فوج اور عوام نے اسے ناکام بنایا، ہم بندوق کے زور پر تشدد کے زور پر کسی کو اپنا ایجنڈا نہیں لانے دیں گے۔ نگراں وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ ہم ماضی میں نہیں جانا چاہتے، مختصر وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے، پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو واپس بھیجا جائے گا، تمام آپریشنز کی ہفتہ وار تفصیلات جاری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے