حافظ حمداللہ

الیکشن اکتوبر2024 میں بھی ہو سکتے ہیں، پی ڈی ایم ترجمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ معاشی حالات اجازت نہیں دیں گے تو الیکشن اکتوبر2024 میں بھی ہو سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ حافظ حمد اللہ نے اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بھی خوب آرے ہاتھوں لیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کے اتحادیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنا بچوں کا کھیل نہیں ہے ، یہ کرکٹ میچ نہیں سیاست ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے جاری بیان میں مزید کہا کہ الیکشن اکتوبر 2023 میں ہوں گے،ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ معاشی حالات اجازت نہیں دیں گے تو الیکشن اکتوبر2024 میں بھی ہو سکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنی مرضی کا الیکشن کمشنر ،چیف جسٹس اور آئین چاہتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے