رانا ثناءاللہ

اس الیکشن میں عمران خان کو کچھ نہیں ملے گا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اس الیکشن میں عمران خان کو کچھ نہیں ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں الیکشن میں خطرہ نہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں الیکشن ایک دن ہو۔ الیکشن کمیشن فیصلہ کرنے میں آزاد ہے لیکن یہ فیصلہ حکومت پر بائنڈنگ نہیں، الیکشن کمیشن کو پیسے دینے سے متعلق جب تک پارلیمنٹ فیصلہ نہیں کرتی یہ بات ابھی قبل از وقت ہوگی۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کوئی فیصلہ کرتی ہے تو وہ حکومت پر بائنڈنگ ہوگا، قرارداد پوری پارلیمنٹ کا حکم ہوگا۔ اگر یہ بینچ پوری پارلیمنٹ کو گھر بھیجنا چاہتا ہے تو یہ بھی ایک بار ہوجانا چاہیے، چار ججز پکار پکار کر کہہ رہے ہیں کہ ہمارا یہ فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے کسی وکیل سے پوچھ لیں دو بیٹوں کا قصہ کیا ہے؟ چار ججز کا فیصلہ ہے کیا وہ چار ججز کمتر جج ہیں، کیا یہ 9 سے 7 اور پھر 5 اور پھر 3 کا بینچ نہیں بنا؟۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے