خواجہ آصف

چار آرمی چیف نوازشریف نے مقرر کیے، پانچواں شہبازشریف مقرر کرے گا۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چار آرمی چیف نواز شریف نے مقرر کیے تھے، پانچواں نواز شریف کا بھائی شہبازشریف مقرر کرنے جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصٖف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں ابھی دو مہینے باقی ہیں، تاریخ کا فیصلہ یہ ہے کہ چار آرمی چیف نواز شریف نے مقرر کیے تھے، پانچواں نواز شریف کا بھائی مقرر کرنے جا رہا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں اتفاق رائے کہاں سے آیا؟ کسی آئین، قانون میں نہیں۔ ان سے سوال کیا گیا کہ کیا نواز شریف کے آنے سے پہلے پنجاب میں تبدیلی لانے کی کوشش کریں گے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم اس پوزیشن میں ہوجائیں گے، کوشش ہے اور جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب میں کون سا ڈیڑھ، دو سو کی اکثریت لے کر بیٹھے ہوئے ہیں، صرف سات، آٹھ کی اکثریت لے کر بیٹھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے